گرجاکھ ، محلہ باغانوالہ میں گندگی کا مسٔلہ حل نہ ہو سکا
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گرجاکھ کے علاقہ اویس قرنی روڈ محلہ باغانوالہ میں گندگی اور غلاظت کا مسٔلہ حل نہ ہو سکا ،
مکینوں کی طرف سے ڈی سی نوید احمد کو دی گئی درخواست بھی نظر انداز کر دی گئی،بتایا گیا ہے کہ اویس قرنی روڈ محلہ باغانوالہ میں انتظامیہ کی طرف سے کوڑا پھینکا جاتا ہے جس کے باعث ارد گرد رہائش پذیر شہریوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے جبکہ تعفن سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں،گندگی پھینکنے کیلئے جب گاڑیاں آتی ہیں تو روڈ مکینوں کیلئے بند ہو جاتا ہے جبکہ چار سو بدبو اور تعفن سے مکینوں اور دکانداروں کا جینا دوبھر ہو جاتا ہے جبکہ ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ،مکینوں نے ڈی سی کو دی گئی درخواست نمبر 22185 کے ذریعے سنگین صورتحال بارے آگاہ بھی کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اہل علاقہ کیمطابق اس تعفن اور گندگی سے بڑوں کیساتھ بچوں کی صحت بہت متاثر ہو رہی ہے جبکہ صورتحال وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب کا منہ چڑا رہی ہے ،انہوں نے اگر ڈی سی اور کمشنر نے نوٹس نہ لیا تو سی ایم سیکرٹریٹ میں شکایات درج کرائی جائینگی۔