تتلے عالی:سیم نالے کی صفائی ، کناروں پر گندگی چھوڑ کر مشینری واپس

تتلے عالی:سیم نالے کی صفائی ، کناروں  پر گندگی چھوڑ کر مشینری واپس

تتلے عالی(نامہ نگار )سیم نالہ کی 3 دن تک صفائی ، گندگی کے ڈھیر چھوڑ کرمشنری واپس چلی گئی۔

تتلے عالی سیم نالہ کی صفائی ہفتہ کے روزدو کرین مشینوں سے شروع کی گئی تھی جو پیر کے روز صرف2ایکڑ سیم نالہ کی صفائی کے بعد واپس چلی گئی ہیں۔صفائی کے دوران نکالی گئی گندگی ٹریکٹر ٹرالیوں سے اٹھانے کے بجائے نالہ کے کنارے پرڈھیر لگا د ئیے گئے جس سے پیدل اورٹریفک کا چلنا محال ہوگیا ۔ اہل علاقہ نے اعلٰی حکام سے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں