اسٹیٹ بینک افسر وں اور بزنس سہولت سنٹر کے مابین ایم او یو کے حوالے سے اجلاس
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے افسر وں اور بزنس سہولت سنٹر کے مابین ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر عظمیٰ اکرم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد محمود چیمہ ، منیجر بزنس سہولت سنٹر قرۃ العین ،عدنان بیگ ،کاشف بھٹی و دیگر شریک تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ بزنس سہولت سنٹر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین آنے والے دنوں میں ایم او یو کیا جائے گا جس سے کاروباری طبقے کو ایک ہی چھت تلے بہتر سہولیات میسر آئیں گی جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔