راہوالی:وارڈ4 میں نالیاں بند ، پا نی جمع ، شہریوں کو مشکلات
راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 4محلہ شریف پورہ، مسلم ٹاؤن کے درمیان والی گلیوں میں 3ہفتوں سے عملہ صفائی غائب رہنے سے صفائی کے ناقص انتظامات۔
نالیاں بند رہنے سے گندا پانی اوورفلو ہوکر کھلم کھلا پھرنے لگا اور جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بننے لگے جس کی وجہ سے راہگیروں ، رہائشیوں اور ان محلوں کی 3مساجد میں آنے جانے والے نمازی حضرات کیلئے مشکلات پید ہوگئیں۔ شہریوں نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔