پی ایم اے گوجرانوالہ کی نئی رجیم نے حلف اٹھا لیا

پی ایم اے گوجرانوالہ کی نئی رجیم نے حلف اٹھا لیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پی ایم اے گوجرانوالہ کی نئی رجیم نے حلف اٹھا لیا ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں سول ہسپتال میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 پی ایم اے گوجرانوالہ کے اکابرین نے ڈاکٹر مدثر رسول اورانکی کابینہ کی 2 سالہ کارکردگی کو بھر پور سراہا اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ مزید متحرک رہتے ہوئے کمیونٹی کی خدمات مزید جوش و ولولے سے جاری و ساری رکھے گی۔ الیکشن کمشنر پی ایم اے ڈاکٹر عارف جمال نے جیتنے والے ممبران کے ناموں کااعلان کیا جسکے بعد ڈاکٹر مدثر رسول نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔صدر پی ایم اے کیپٹن ڈاکٹر عارف الرحمن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کو اس وقت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے ، مل جل کر ان تمام مسائل سے نبرد آزما ہونگے ۔صدر پی ایم اے سنٹر ڈاکٹر اظہار چودھری نے کہا کہ پی ایم اے گوجرانوالہ پنجاب میں سب سے متحرک برانچ ہے ہم ایف بی آر کے حالیہ اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر کمیونٹی کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے جسکے لئے پی ایم اے پنجاب نے عملی اقدامات شروع کر د ئیے ہیں۔ سابق وزیر صحت سعیدالٰہی نے نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ پی ایم اے گوجرانوالہ کے انتظامیہ کے ساتھ توجہ طلب مسائل کے ازالے کیلئے اعلیٰ سطح پر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں