تتلے عالی:ڈاکوئوں نے کاشتکار سے ایک لاکھ 62ہزار روپے لوٹ لئے

تتلے عالی:ڈاکوئوں نے کاشتکار سے  ایک لاکھ 62ہزار روپے لوٹ لئے

تتلے عالی(نامہ نگار )بڈھا گورائیہ کے قریب دو ڈاکوؤں نے مٹر فروخت کرکے ویگن پرواپس آنے والے مٹو بھائیکے کے حسام علی اور ڈرائیور عثمان کو روک کر ایک لاکھ62ہزار روپے چھین لئے۔۔۔

 گھمن والا کے قریب بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے تتلے عالی کے زمیندار محمد اشرف سے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا،تتلے عالی کے فرقان کے زرعی رقبہ سے پیٹر انجن،پانچ توڑے کھاد اورڈیزل چوری ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں