ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا رات گئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا رات گئے ٹی  ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ

پنڈی بھٹیاں‘حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا ) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے رات گئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایمر جنسی ، میل فی میل ان ڈور شعبہ جات ، میڈیسن سٹور اور ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ، مفت ادویات کی فراہمی ، صفائی ستھرائی ،سٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر جوا دحسین ملک بھی ہمراہ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں