جیسر والہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آ غاز

جیسر والہ میں تجاوزات کیخلاف  گرینڈ آپریشن کا آ غاز

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کی زیرنگرانی جیسر والہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا جسکے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 60دکانیں اور 16مکانات کو مسمار کیا جائیگا۔

 آپریشن اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کی نگرانی میں جاری ہے اور 3دن تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کی پیشگی ہدایت پر متعدد شہریوں نے رضاکارانہ طور پر خود ہی تجاوزات ہٹانا شروع کر دی ہیں جس سے آپریشن کے عمل میں مزید بہتری اور سہولت پیدا ہوئی ہے ، آپریشن میں بھاری مشینری بھی استعمال کی جائیگی ، دو کنال اور چھ مرلے سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جائیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں