رستمِ پاکستان دنگل 16جنوری کو جناح سٹیڈیم میں ہوگا

رستمِ پاکستان دنگل 16جنوری کو جناح سٹیڈیم میں ہوگا

ایونٹ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب سے راغب کرے گا :کمشنر نوید حیدر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کھیلوں کے فروغ اور روایتی ثقافت کے احیا کی اہم کاوش کے طور پر رستمِ پاکستان دنگل کا انعقاد 16جنوری کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہوگا۔جیتنے والے خوش نصیب پہلوان کو 15لاکھ ،دوسرے نمبر پر آنیوالے کو 10 لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 5لاکھ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے ۔ دنگل کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کمشنر دفتر میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد،ممبران صوبائی اسمبلی عمر فاروق ڈار اور قیصر اقبال سندھو کے علا وہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق ،اے سی جنرل محمد عامر ،ڈی ایس او فیصل امیر خان ،ڈی ایس او محمد سجاد ، انعام بٹ پہلوان ،ریاض پہلوان اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی ۔کمشنر نوید حیدر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ہمیشہ سے پہلوانی اور طاقت کے کھیلوں کا گڑھ رہا ہے اور رستمِ پاکستان دنگل جیسے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں گے بلکہ شہر کی تاریخی پہچان کو بھی اجاگر کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بتایا کہ دنگل کے انعقاد کیلئے سکیورٹی، سہولیات اور شائقینِ کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں