کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شیخوپورہ موڑ پر ماڈل ریڑھی بازار کا افتتاح کر دیا
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شیخوپورہ موڑ پر قائم ماڈل ریڑھی بازار کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماڈل ریڑھی بازار کے ذریعے سینکڑوں محنت کش افراد کو باعزت روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ،اس اقدام سے نہ صرف بیروزگاری میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کو ایک ہی جگہ تازہ پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔