ہیڈبمبانوالہ6:افراد کا شہری پر ڈنڈوں سے تشدد ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے

ہیڈبمبانوالہ6:افراد کا  شہری پر ڈنڈوں سے تشدد  ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔ گاگا میں صفدر علی کا بھتیجا گلفام بہن کے گھر جارہاتھاکہ اچانک اکرم، عابد، اکرام،ارسلان نے دونامعلوم کے ہمراہ ڈنڈوں اور لوہے کے راڈوں سے حملہ کردیا۔

جس سے وہ شدید زخمی ہوکر بیہوش ہوگیا تو ملزم اس کی جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال کر فرار ہوگئے ۔قمر عباس پیزا ڈلیور کرکے واپس جارہاتھاکہ جمشید روڈ پردونامعلوم ڈاکوئوں نے 5ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ، عبداﷲ ٹاؤن کے قریب ڈاکوئوں نے ظفر اقبال بٹ سے موبائل فون چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں