پھول نگر : لاپتہ ذہنی معذور نوجوان کی فصل کماد سے لاش برآمد

پھول نگر : لاپتہ ذہنی معذور نوجوان کی فصل کماد سے لاش برآمد

عرفان 12 روز قبل گھر سے لاپتہ ہو اتھا،نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ

قصور (نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے ذہنی توازن درست نہ رکھنے والے لاپتہ نوجوان کی فصل کماد سے نعش برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق 18/19 سالہ نوجوان عرفان ولد افتخار، جس کا مبینہ طور پر ذہنی توازن درست نہ تھا، 12 گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر پھول نگر کو اطلاع موصول ہوئی، جس پر اہلکار کوٹ وسن سنگھ کاموگِل میں واقع فصل کماد کا معائنہ کرنے پہنچے اور انسانی جسم کی باقیات برآمد کیں، جن کی شناخت عرفان ولد افتخار کے نام سے ہوئی۔مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں