نالہ بھیڈ کنارے گھنے درختوں کی دیوار ختم ہونے لگی

نالہ بھیڈ کنارے گھنے درختوں کی دیوار ختم ہونے لگی

درختوں کی کٹائی کے با عث بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، شہریوں کا اظہار تشویش

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نالہ بھیڈ کے کنارے لگے گھنے درختوں کی دیوار آہستہ آہستہ ختم ہونے لگی، یہ درخت گرمی کی تپش کو روکتے ، بارش کے پانی کو سنبھالتے مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ دیوار کمزور ہوگئی جب شدید بارشیں ہوئیں تو حالیہ سیلاب نے تباہی پھیلا دی پانی نالہ بھیڈ سے باہر آیا، گھروں میں داخل ہوا، کھیت برباد ہوئے اور لوگ اپنی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے یہ سب درختوں کے کٹنے کا انجام ہے جبکہ غیر قانونی کالونیوں اور ٹا¶نز نے نالہ بھیڈ کے اطراف سے درخت کاٹنے کا سلسلہ تیز کر دیا،رات کی تاریکی میں آریاں چلتی رہیں، نالہ بھیڈ کے کنارے درخت گرتے رہے جن ہاتھوں کو حفاظت کرنی تھی، نالہ بھیڈ آج بھی بہتا ہے درختوں کے سائے کم ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ نالہ بھیڈ کے کنارے درخت کاٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں