لدھیوالہ وڑائچ:سپروائزر اور عملہ کی غفلت،کوڑا کرکٹ کے ڈھیر،بد بو سے زندگی اجیرن

لدھیوالہ وڑائچ:سپروائزر اور عملہ کی غفلت،کوڑا  کرکٹ کے ڈھیر،بد بو سے زندگی اجیرن

صفائی ستھرائی کی ذمہ داری نبھانے والے ہی ستھرا پنجاب پروگرام کی ناکامی کی وجہ بننے لگے ،اسسٹنٹ کمشنر کو شکایات کے با وجود صورتحال ابتر ، علاقہ مکینوں کا سینٹری ورکرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

لدھیوالہ وڑائچ‘عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی ) لدھیوالہ میں پنجاب حکومت کا ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح فلاپ ہو گیا ،صفائی ستھرائی کی ذمہ داری نبھانے والے سپروائزر اور سینٹری ورکرز خود ناکامی کی بڑی وجہ بن گئے ، گلی محلوں اور رہائشی علاقوں میں کوڑے کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا ۔ بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ اور کوٹ اسحاق میں پنجاب حکومت کا ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح فلاپ ہو گیا جہاں صفائی ستھرائی کی ذمہ داری نبھانے والے سپروائزر اور سینٹری ورکرز خود ستھرا پنجاب پروگرام کی ناکامی کی وجہ بن رہے ہیں گلی محلوں میں کئی دن سے پڑے کوڑے کے ڈھیر نہ اٹھا نے سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سپروائزر کو جب کہا جاتا ہے کہ گلیوں اور بازاروں سے کوڑا اٹھایا جائے تو وہ ٹا ل مٹو ل سے کام لیتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کوڑے کے ڈھیروں بارے اے سی صدر فیصل مجید کو شکایات کے باوجود عملہ حرکت میں نہیں آتا ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے سینٹری ورکرز اور سپروائزر کیخلاف کارروائی کی جائے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں