چیئرمین انجمن تاجران ملکہ حافظ طارق اعوان کے برادرِ نسبتی انتقال کرگئے
گلیانہ(نامہ نگار )چیئرمین انجمن تاجران ملکہ حافظ طارق محمود اعوان کے برادرِ نسبتی ملک محمد اسمعیل اعوان نمبردار بھٹیاں المعروف شاہد انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ موضع بھٹیاں میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ مولانا قاری یاسر محمود نقشبندی نے پڑھائی ، نمازِ جنازہ میں ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، معززین علاقہ، عزیز و اقارب اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔