سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو شہید کی سالگرہ پر آج کامونکے میں تقریب

سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو شہید کی  سالگرہ پر آج کامونکے میں تقریب

کامونکے (نامہ نگار )قائدِ عوام، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر آج پیپلزپارٹی سٹی کامونکے کے زیرِاہتمام تقریب منعقد کی جائے گی۔

 اس حوالے سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کامونکے عمران حبیب سرویا نے بتایا کہ تقریب میں پارٹی رہنما، جیالے اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو آئین دیا، عوام کو شعور اور حقوق کا احساس دلایا اور ملک میں حقیقی جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ بھٹو شہید کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں زندہ رہیں گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں