40 ہزار آبادی کھچی والا بنیادی سہولیات سے محروم
کھچی والا (سٹی رپورٹر )40ہزار سے زائد کی آبادی کا شہر کھچی والا بنیادی سہولیات سے محروم۔ واٹر سپلائی کا کڑوا پانی پیٹ کی بیماریوں کا باعث بننے لگا سیوریج سسٹم نہ ہونے سے گلی محلوں میں جگہ جگہ جمع گندہ پانی مچھروں کی افزائش گاہ بن گیا۔
میڈیا نمائندگان نے منتخب نمائندوں کی توجہ بارہا کھچی والا کی محرومیوں کی طرف دلانے کی کوشش کی لیکن یہ لاحاصل رہی 1990 میں بننے والی واٹر سپلائی کا پانی اتنا کڑوا ہوچکا ہے کہ اسے پینا تو درکنار عام استعمال کے قابل بھی نہیں رہا۔ سیوریج سسٹم نہ ہونے سے گندہ پانی جمع ہونے سے گلیاں محلے جوہڑ کا منظر پیش کررہے ہیں۔جس سے پیدا ہونے والے مچھروں سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔شہریوں نے MNA حلقہ163 اعجاز الحق، MPA حلقہ پی پی242 کاشف نوید پنسوتہ اور MPA حلقہ پی پی243زاہد اکرم سے مطالبہ کیاہے کہ فوری نوٹس لیکر کھچی والا میں سیوریج سسٹم، پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔