راہوالی :گھریلو جھگڑوں سے تنگ نوجوان نے شہ رگ کاٹ لی
راہوالی (نمائندہ دنیا )گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نوجوان نے چھری سے شہ رگ کاٹ لی جس سے وہ خون میں لت پت ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر 1122ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچا دیا ۔محلہ شریف فارم ملت کالونی کے رہائشی 30 سالہ ثاقب نور نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر چھری سے شہ رگ کاٹ لی جس وہ شدید زخمی ہوگیا ،اہلخانہ کی چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہو گئے جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے فوری طور پر زخمی سول ہسپتال پہنچادیا ،نوجوان ثاقب نور نشہ کا عادی بتایا جاتا ہے ۔