نوکھر:بجلی کے بے ہنگم ننگے تاروں سے شہریوں کو خطرہ

نوکھر:بجلی کے بے ہنگم ننگے تاروں سے شہریوں کو خطرہ

نوکھر (نامہ نگار )محلہ مسجد انور مدینہ اہلحدیث والا ٹینکی والا ہستپال سلیم روڈ،محلہ بشیر ہاؤس میں بجلی کے بے ہنگم ننگے تاروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ۔

عوامی احتجاج ، شکایات کے باوجود گیپکو حکام نے بے حسی کی انتہا کر دی ۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گیپکو افسر وں نے مجرمانہ غفلت اور نااہلی سے پورے علاقے کو حادثات کے دہانے پر کھڑا کر دیا ،بچے اور بزرگ ہر وقت کرنٹ لگنے کے خطرے میں رہتے ہیں مگر گیپکو والے کان تک نہیں دھرتے ۔اہل علا قہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ، اگر فوری طور پر جھر مٹ ختم نہ کیا گیا اور بجلی کے نظام کو درست نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کریں گے اور گیپکو دفاتر کا گھیراؤ کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں