قوم ساتھ،جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے :ریحانہ ڈار

قوم ساتھ،جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ملک کے ہر طبقہ نے ان کی سیاسی جمہوری جدوجہد کو سراہا اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے ،

قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہی ہے موجودہ کرپٹ نااہل حکمرانوں سے نجات کی جاری جدوجہد میں ہر ذی شعور شہری ہمارے ساتھ ہے ہم جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے دو خاندانوں نے ایوان اقتدار پر قبضہ کرکے ملکی ترقی کی راہ روک دی ، پاکستان کو ایشیا کا مہنگائی کے لحاظ سے سر فہرست ملک قرار دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم نوری گھمن کی صاجنرادیوں کی شادی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر فاروق ڈار، صاجنرادہ حافظ حامد رضا، مہر کاشف، سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، بیرسٹر جمشید غیاث ودیگر بھی موجود تھے ۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو حکمرانوں کے جبر کے باوجود قائم ہے اور اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں