گیپکو میں افسر وں و ملازمین کی بھرتی کا عمل مکمل

گیپکو میں افسر وں و ملازمین  کی بھرتی کا عمل مکمل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو میں افسر وں و ملازمین کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا جس کے تحت مجموعی طور پر 278 افسر و ملازمین کو مختلف شعبہ جات میں بھرتی کیا گیا ہے ۔

نئے بھرتی کیے جانے والے افسر وں کی مجموعی تعداد 59 ہے جن میں 55 جونیئر انجینئر اور 4 ریونیو آفیسر شامل ہیں جبکہ 219 دیگر ملازمین کی بھرتی عمل بھی میں لائی گئی ہے جن میں 53 کمرشل اسسٹنٹ، 49لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ون اور117 لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ٹو شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں