حافظ آباد:ایک ماہ کے دوران 13258 ٹریفک چالان
حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد ٹریفک پولیس نے ایک ماہ کے دوران 13258 چالان کرکے 3کروڑ 46لاکھ 58ہزار دوسوروپے حکومتی خزانے میں جمع کر ائے جو ایک ریکارڈ ہے۔
یہ بات ٹریفک پولیس کے ضلعی انچارج ڈی ایس پی رائے ملازم حسین نے بزرگ صحافی اور سماجی رہنما جاویداسلم بٹ سے دوران ملاقات بتائی۔ڈی ایس پی نے مزید بتا یا کہ ٹریفک پولیس ضلع بھر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس سفر نہ کریں تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔