سیالکوٹ:نا معلوم افراد نے کھیتوں میں کام کرتے محنت کش کو قتل کر دیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) کھیتوں میں کام کرنے والے بزرگ محنت کش کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
تھانہ بڈیانہ کے علاقہ پورب کلیر میں سردار مسیح کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ نامعلوم افراد نے سر پر تشدد کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ اسد بشیر وڑائچ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔