کوڑے کوآگ لگا کر تاپتے ناکارہ بیٹری کا سیل پھٹ گیا ،4 بچے زخمی
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )شدید سردی میں سردار ٹا ئون میں کوڑے کا ڈھیر جلا کر آگ تاپتے ہوئے ناکارہ بیٹری سیل پھٹنے سے 4بچے جھلس گئے۔
تھانہ اروپ کے علاقہ میں15سالہ حیدر، 9سالہ علی حمزہ، 6سالہ عبدالرحیم اور4سالہ حسنین کوڑے کے ڈھیر کو آگ لگا کر تاپ رہے تھے کہ کوڑے میں پڑے بیٹری سیل پھٹنے سے چاروں جھلس گئے ریسکیو1122 کی ٹیم نے جھلسنے والے چاروں بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔