جلالپور جٹاں:سردی کے با عث چور گرم چادر بھی لے گئے
جلالپور جٹاں (نامہ نگار)سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پر جلالپورجٹاں سے قیمتی گرم چادر چرا لی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ محلہ چیمہ کالونی کے رہائشی عمران شریف کے گھرسے نا معلوم چور 4 ہزار روپے مالیت کی مردانہ چادر چرا کر لے گئے ،پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کر لیا۔