نجی یونیورسٹی کی کینٹین میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی ، 4 ملازم معمولی زخمی

نجی یونیورسٹی کی کینٹین میں گیس لیکج کے  باعث آتشزدگی ، 4 ملازم معمولی زخمی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ اروپ کے علاقہ میں واقع نجی یونیورسٹی کی کینٹین میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جس کے باعث بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کینٹین کے 4ملازم معمولی زخمی ہو گئے ، زخمی ہونے والوں میں زوہیب عادل، جمشید شہزاد ، بنیامین اور جبار شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں