حافظ آباد:سستے داموں آٹے کی فروخت کیلئے پوائنٹس قائم

حافظ آباد:سستے داموں آٹے  کی فروخت کیلئے پوائنٹس قائم

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی خصوصی ہدایت پر سستے داموں آٹا کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس قائم کر دئیے گئے۔۔۔

 جبکہ ضلع بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں مقررہ نرخوں پر آٹا کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد علی ورک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ محمد علی ورک کا کہنا تھا کہ ضلع حافظ آباد میں آٹے کی فراہمی مکمل طور پر تسلی بخش ہے اور کہیں بھی آٹے کی قلت موجود نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں