گجرات:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی ، 12 یونٹس کو جرمانے
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 177 معائنہ جات کیے۔
ان کارروائیوں کے دوران 68 بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 12 کیسز میں جرمانے عائد کیے گئے جن کی مالیت 1 لاکھ 74 ہزار روپے رہی۔مزید برآں 10 سیمپل حاصل کیے گئے اور ایک جگہ پر ایمرجنسی پروبیشن آرڈر نافذ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 2.65 کلوگرام ممنوعہ خوراک کی اشیا تلف کی گئیں۔