نوشہرہ ورکاں پو لیس نے 2 افراد سے ناجائز اسلحہ برآ مد کر لیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انسپکٹر ریاض گوندل کی قیادت میں مقامی پولیس کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی تارڑ نے کارروائی کے دوران ملزم شہباز سے غیر قانونی پسٹل 30 بور برآمد کیا۔۔۔
جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ نے ملزم جمشید سے بھی غیر قانونی پسٹل 30 بور برآمد کر لیا اور دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ اس موقع پر انسپکٹر ریاض گوندل نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔