ریسکیو 1122 کی چن دا قلعہ ، دریائے چنا ب پر مشقیں
آگ لگنے ، ٹریفک حادثات، عمارت گرنے کے واقعات کے زخمیوں کی منتقلی کا مظاہرہ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈائریکٹر گوجرانوالہ اینڈ گجرات ڈویژن سید کمال عابد کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا کی قیادت میں ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی جانب سے ممکنہ سانحات اور ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لیے چن دا قلعہ اور دریائے چناب کے مقام پر مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔مشقوں میں گوجرانوالہ کے تمام ریسکیو سٹیشنز کے ریسکیورز اور انچارجز نے شرکت کی۔ مشقوں کے دوران بیک وقت مختلف ہنگامی صورتحال جیسے آگ لگنے ، ٹریفک حادثات، عمارت گرنے ، بلند مقامات اور گہری کھائیوں میں افراد کے پھنسنے ، ڈوبنے کے واقعات اور مریضوں کی فوری ہسپتال منتقلی جیسے مناظر کا مظاہرہ کیا گیا۔