عوام کو ظالم حکمرانوں سے حق چھیننا پڑے گا :ناصر چیمہ
حکمران اتحادی جماعتیں ملک کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں :رکن اسمبلی
راہوالی(نمائندہ دنیا )ایم پی اے چودھری ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اس وقت ملک میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے وہ تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لاسکتی ہے اس کے لیے عمران خا ن کی رہائی لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فارم 47کے ذریعے بد ترین حکومت کو قائم کیا گیا ہے ان ظالموں سے خیر کی توقع نہیں عوام کو اپنا حق چھیننا پڑے گا اب قوم ان کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں جبکہ حکمران اتحادی جماعتیں بھی ملک کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں ،آئین سے متصادم اقدامات اور ذاتی مفادات کی خاطر پارلیمنٹ کا استعمال قابل مذمت ہے فارم 47 کی جعلی حکومت ملک و قوم پر بھاری ہوچکی ہے بدقسمتی سے حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے عوام کو ریلیف کے نام پر لالی پاپ دیا جارہا ہے جو زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔