ملزم پکڑ نے کے بجائے تفتیشی جعلی رجسٹری کا تنازع نمٹانے لگا
حسنین سٹی کی رہائشی نازیہ قیصر کا دھوکہ دہی سے اشٹام پیپر پر دستخط کرانے کا الزام مدعیہ خود اشٹام پیپر لیکر آ ئی ، مرضی سے دستخط کئے ،ملزم ضمانت پرہے :نوید انور
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )ملزم گرفتار کرنے کے بجائے مقدمہ کے تفتیشی نے پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ جعلی رجسٹری کا تنازع ختم کرانے کیلئے اشٹام پیپر پر دستخط کر ا لئے ۔بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ کے علاقے حسنین سٹی کی رہائشی نازیہ قیصر نے ایس ایس پی آپریشنز کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پراپرٹی ڈیلر وقاص بھٹہ نے کسی دوسرے کا پلاٹ اپنا ظاہر کر کے مجھے 24 لاکھ روپے میں فروخت کر کے اسکی جعلی رجسٹری بنوا دی تھی جس کو بوگس قرار دے کر محکمہ مال نے کینسل کر دیا تھا اور میں نے پراپرٹی ڈیلر وقاص بھٹہ کے خلاف18 دسمبر کو جعلسازی کا مقدمہ درج کر ایا تھا، مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر نوید انور جو ملزم کا ہمسایہ ہے نے تنازع ختم کر انے کا جھانسہ دے کر صلح کے اشٹام پیپر کر دستخط کر ا لئے اور تنازع ختم کرانے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا اور ملزم کے خلاف میرا مقدمہ خارج کر انے کے درپے ہے ،لدھیوالہ پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کے احکامات دیئے جائیں دوسری جانب سب انسپکٹر نوید انور نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ مدعیہ خود اشٹام پیپر لے کر آئی تھی اور مرضی سے دستخط کیے تھے جبکہ اسکے مقدمہ کا ملزم پراپرٹی ڈیلر وقاص بھٹہ عبوری ضمانت پر ہے ۔