سمال انڈسٹریز صنعتوں کی منتقلی کیلئے قر ض دے :خالد مغل
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو فوری نوٹس لینا ہوگا تاکہ صنعتی منتقلی کا عمل تیز ہو سکے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد اور ممبر کٹلری سیکٹورل کونسل وزارتِ تجارت خالد مغل نے کہا ہے کہ مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی پائیدار ترقی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کیلئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کو فوری طور پر آباد کرنا ناگزیر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اے ڈی پی ریوالونگ فنڈز سے موجودہ سال ہی میں کم از کم 50 ماڈل فیکٹریاں جو اس وقت رہائشی علاقوں میں قائم ہیں ان کو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد منتقل کرنے کے لیے فی کنال ایک کروڑ روپے تک کے بلا سود قرضے 100 اقساط واپسی شرائط کے ساتھ فراہم کرے ۔خالد مغل نے کہا کہ اس مقصد کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو فوری نوٹس لینا ہوگا تاکہ صنعتی منتقلی کا عمل تیز ہو سکے تاکہ مقامی مائیکرو اور سمال انٹرپرائزز کی بین الاقوامی برینڈنگ اور مارکیٹنگ کو فروغ ملے اور کٹلری فیملی کے ایچ ایس کوڈز 8211 اور 8215 کے تحت گلف مارکیٹ میں برآمدات کو مزید آسان بنایا جا سکے ۔