منڈی بہاؤ الدین:2025 کے دوران 996 اشتہاری گرفتار

 منڈی بہاؤ الدین:2025 کے دوران 996 اشتہاری گرفتار

17کروڑ35 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیاگیا

منڈی بہاؤ الدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)منڈی بہاؤالدین پو لیس نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ،2025 میں 996 اشتہاری گرفتار،بڑی مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،17کروڑ35 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاؤالدین کے 11تھانوں نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں اے کیٹگری اوربی کیٹگری کے شامل ہیں جبکہ متعددخطرناک گینگ کے درجنوں ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی کا روزنامہ دنیا سے دوران گفتگو کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس کی بہترین حکمت عملی اور پلاننگ کی بدولت سنگین جرائم کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،جرائم کی شرح میں ہیڈ وائز فیصد کمی (بمقابلہ 2024) ڈی پی او کی خصوصی مانیٹرنگ کے نتیجے میں جرائم کے گراف میں درج ذیل گراوٹ آئی،نقب زنی کی وارداتوں میں 71 فیصد کی نمایاں کمی،ڈکیتی کے واقعات میں 69 فیصد کمی،قتل کی وارداتوں میں 61 فیصد کمی،موٹر سائیکل چھیننا کے واقعات میں 59 فیصد کمی،گاڑی چوری کی وارداتوں میں 55فیصداورموٹرسائیکل چوری میں 54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں