ڈسکہ:منی پٹر ول پمپ کا غیر قانونی کاروبار عروج پر پہنچ گیا
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گردونواح میں منی پٹر ول پمپ کا غیر قانونی کاروبار عروج پکڑگیا انتظامیہ نے نوٹوں کی چمک میں چپ سادھ لی۔۔۔
علاقہ کی اہم شاہراہوں اور گنجان آباد علاقوں میں پٹر ول مافیا نے حفاظتی تدابیر اختیارکئے بغیر جگہ جگہ منی پٹر ول پمپ کھول لئے جس سے مختلف اوقات میں کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں انتظامیہ کے چند اہلکار اپنا حصہ وصول کرکے خاموش ہیں۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ انتظامیہ منی پٹرول پمپ مالکان کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کو پٹرول پمپوں سے محفوظ بنائے۔