نوشہرہ :معمولی تنازع ، مسلح افراد کا 10 سالہ بچے پر تشدد

نوشہرہ :معمولی تنازع ، مسلح افراد کا 10 سالہ بچے پر تشدد

معاملہ رفع دفع کرانے والوں کو بھی گھر میں گھس کر پیٹ ڈالا ، مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )معمولی تنازع پر مسلح افراد کا 10 سالہ بچے پر تشدد، گھر میں گھس کر خواتین اور بچی پر بھی تشدد، مقدمہ درج کر لیا گیا ، بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں مدن چک میں سبحان گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزموں نے اس پر تشدد شروع کر دیا معاملہ رفع دفع کرانیوالوں کو بھی ملزموں نے گالم گلوچ کرتے ہوئے مارا پیٹامدعیہ بشریٰ بی بی کے مطابق ملزم بعدازاں زبردستی گھر میں داخل ہو گئے جہاں انہوں نے خواتین اور بچوں کو ٹھڈوں اور مکوں سے مارا پیٹا، مدعیہ کا کہنا ہے کہ ملزموں نے بھتیجوں، بھابھی اور بچی پر بھی حملہ کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں