سردی کی نئی لہر ،لوگوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کرلیا

سردی کی نئی لہر ،لوگوں نے  لنڈے بازاروں کا رخ کرلیا

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گردنواح میں سردی کی نئی لہر کیساتھ ہی لوگوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کرلیا لیکن مہنگائی کے باعث خریدار کافی مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔۔۔

 لنڈے بازاروں کے علاوہ مختلف چوکوں اور چوراہوں پر بھی ریڑھی بان گرم ملبوسات فروخت کررہے ہیں جہاں پر شہریوں کا رش نظر آتا ہے بازاروں اور ریڑھیوں پر فروخت ہونے والے ملبوسات کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں ۔ان کاکہنا ہے کہ بازاروں میں فروخت ہونیوالے ملبوسات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں اس لیے وہ لنڈا بازار میں خریداری کیلئے آئے ہیں لیکن یہاں بھی مہنگائی کے باعث خریداری ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں