شدید سردی اوردھند میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

شدید سردی اوردھند میں بجلی وگیس  کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

تتلے عالی(نامہ نگار)شدید سردی، دھند میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان۔تفصیلات کے مطابق شدید دھند اور سردی میں بجلی کی بار بار بندش اور۔۔۔

 گیس کی لوڈشیڈنگ سے تتلے عالی کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں،شہری ناشتہ،چائے اور کھانا،روٹی بازار سے منگوانے پر مجبور ہیں جبکہ بجلی کی بار بار بندش سے لوگوں کے گھروں،کاروباری مراکز میں الیکٹرونکس کا سامان جل رہا ہے جبکہ سخت سردی میں کوئلے ،لکڑی جلا کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں