پولیس لائن گجرات میں جنرل پریڈ کا انعقاد، تمام فورسز کی شرکت

پولیس لائن گجرات میں جنرل پریڈ  کا انعقاد، تمام فورسز کی شرکت

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کی ہدایت پر پولیس لائن گجرات میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

جنرل پریڈ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔پریڈ کمانڈر نے سلامی کے بعد پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس جوانوں کا ٹرن آؤٹ، جسمانی فٹنس اور نظم و ضبط چیک کیا۔پولیس فورس میں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایسی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں