اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کم کرنا ہونگی :شفقت محمود

اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کم کرنا ہونگی :شفقت محمود

ترسیلات زر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں :صدر پاکستان انویسٹر فورم

گجرات(سٹی رپورٹر)صدر پاکستان انویسٹر فورم شفقت محمود دھول نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اگر کسی طبقے نے خاموشی، تسلسل اور اخلاص کے ساتھ ملکی معیشت کو سہارا دیا ہے تو وہ اوورسیز پاکستانی ہیں، یہ وہ پاکستانی ہیں جو روزگار، تعلیم اور بہتر مستقبل کی تلاش میں وطن سے دور جا بسے مگر ان کا دل سوچ اور وابستگی آج بھی پاکستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ، ہر مشکل وقت میں ان کی ترسیلاتِ زر، سرمایہ کاری اور فلاحی خدمات پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن افسوس کہ ریاستی سطح پر انہیں آج بھی محض زرمبادلہ بھیجنے والے افراد تک محدود سمجھا جاتا مگر افسوس ہے کہ سرمایہ کاری کے نام پر پیچیدہ قوانین غیر ضروری بیوروکریسی عدم شفافیت اور پالیسیوں کے تسلسل کی کمی نے ہمیشہ کئی سنجیدہ سرمایہ کاروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیایہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں، جس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ لاکھوں خاندانوں کی معاشی مشکلات میں بھی کمی آتی ہے ۔ اوورسیز پاکستانی دراصل پاکستان کے غیر رسمی سفیر ہیں۔ وہ بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرتے ہیں، منفی پراپیگنڈے کا جواب دیتے ہیں اور تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں مگر اس کے لیے ریاست کو انہیں محض نعرے دینے کے بجائے عملی طور پر شراکت دار بنانا ہوگا۔اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سنجیدگی سے اپنی ڈائسپورا پالیسی پر نظرِ ثانی کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں