پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر غلام عباس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر  غلام عباس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر غلام عباس (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ،جس میں فنونِ لطیفہ، ادب اور ثقافت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے غلام عباس مرحوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ محض ایک سرکاری افسر نہیں بلکہ ثقافت کے سچے خادم اور فنکار دوست انسان تھے ۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قمر ذیشان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلانی ،قاری اشرف شاکر،سیف اللہ بھٹی و دیگر فنکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں