ڈپٹی کمشنر کادھند کے باوجود مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی ستھرائی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے شدید دھند کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔
دورے کا مقصد صفائی، نکاسیٔ آب، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بخاری روڈ ریلوے لائن، ڈنگہ پھاٹک، جی ٹی روڈ، گیب چوک اور اندرون شہر کے مختلف علاقوں و بازاروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صفائی عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ گرین بیلٹس کی صفائی اور دیکھ بھال کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایمن آباد ماڈل بازار اور منڈیالہ تیگہ روڈ کا دورہ کیا اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔