انٹرپول کی مدد سے مسقط سے 2 اشتہاری مجرم گرفتار

 انٹرپول کی مدد سے مسقط سے 2 اشتہاری مجرم گرفتار

انضمام اقدام قتل کے 2 مقدمات میں مطلوب،عرصہ سے بیرون ملک رو پوش تھا علی محمد عرف شفقت نے سال 2000 میں اﷲ دتہ نامی شہری کو قتل کر دیا تھا

پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈی پی او آفس کے سپیشل آپریشن سیل نے اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری 2مجرموں کو انٹرپول کے ذریعے مسقط (عمان)سے گرفتار کرلیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم طویل عرصہ سے فرار ہو کر بیرون ملک روپوش تھا۔پولیس اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے عرصہ دراز سے کوششیں کر رہی تھی، اشتہاری ملزم انضمام حافظ آباد پولیس کو2سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب تھاجسے انٹرپول کی معاونت سے مسقط سے گرفتار کر کے قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم علی محمد عرف شفقت نے سال 2000 میں اﷲ دتہ نامی شہری کو قتل کیا تھا جبکہ دونوں ملزمان طویل عرصے سے بیرونِ ملک روپوش تھے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق حافظ آباد پولیس کی پیشہ ورانہ کاوشوں سے اشتہاری مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے ، ڈی پی او کامران حمید کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے تاکہ اشتہاری و سنگین مقدمات کے ملزموں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں