راہوالی:2گھروں میں لاکھوں روپے کا ڈاکہ ،کار کے ٹائر چوری

راہوالی:2گھروں میں لاکھوں  روپے کا ڈاکہ ،کار کے ٹائر چوری

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ کے گاؤں ترگڑی میں 4 ڈاکو رات کے وقت دو گھروں میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کے زیورات ، رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

 احمد علی اہلخانہ اور مہمانوں کے ساتھ سوئے ہوئے تھے کہ رات 2بجے ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور مہمان خاتون صفیہ سکنہ شکرگڑھ کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں ، قیمتی موبائل اور 5ہزار ہزارروپے چھین لئے ، بعد ازاں ہمسائے مختار احمد قریشی کے گھر داخل ہوکر اسکی بیوی تنزیلہ سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے چھین لئے ۔ محلہ شیر خاں بدوکی گوسائیاں میں چور گلی میں کھڑی کار کے ٹائر اور رم اتار کر لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں