نوشہرہ ورکاں میں بھی آ ئمہ مساجد کیلئے مالی معاونت کا آغاز
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر کی طرح تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی آ ئمہ مساجد کیلئے پہلی مرتبہ مالی معاونت کے منصوبے کا عملی آغاز کر دیا گیا ،
اس منصوبے کے تحت آئمہ مساجد کو خصوصی کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں جن کے ذریعے انہیں ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے تحصیل آفس میں باقاعدہ کاؤنٹر قائم کر دیا گیا جہاں پہلے روز 23 آئمہ مساجد میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 75 ہزار روپے کے پے آرڈر تقسیم کیے گئے ۔ بینک آف پنجاب کے آپریشن منیجر علی رضا نے کارڈ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کے حوالے کر دئیے ۔