اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
سمبڑیال(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ سے صحافیوں نے ملاقات کی ۔
چیئرمین مقصود الٰہی اور سینئر وائس چیئرمین شہباز شاہین کی قیادت میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سمبڑیال میں تفریحی پارک قائم کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر کی گلیوں، نالیوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ کے انتظامات، غیر قانونی منی پمپس اور پٹر ول پمپ مالکان کی جانب سے پیمانہ کم رکھ کر پٹر ول ڈالنے کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی، وفد نے اے سی کو شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔