وزیرآباد :بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حد بندیاں مکمل

وزیرآباد :بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حد بندیاں مکمل

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں ابتدائی حد بندیاں مکمل کر لی گئیں اعتراضات 14 جنوری (آج )جمع ہوں گے حلقہ بندیوں کے حوالے سے کام الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری احکامات کے تحت ہوگا۔

ابتدائی طور پر رورل اور اربن ایریاز کی حد بندیاں کر کے لسٹیں اے سی آفس،بلدیہ اور اے ڈی ایل جی کے دفاتر میں آویزاں کر دی گئیں۔ ضلع وزیرآباد میں میونسپل کمیٹی سوہدرہ کا اضافہ ہو گیا،بلدیہ گکھڑ منڈی،بلدیہ علی پور چٹھہ،بلدیہ وزیرآباد اور بلدیہ سوہدرہ میونسپل کمیٹیز ہوں گی، بلدیہ وزیرآباد میں ملحق 5 مواضعات خسڑہ،ویروکے ،ونجووالی،بھٹی کے اور ٹھٹھہ فقیر اللہ شامل کئے گئے ہیں بلدیہ گکھڑ منڈی میں موضع کوٹلی ساہیاں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ میں نئے مواضعات سید نگر اور سار والا کو شامل کیا گیا ہے

بلدیاتی انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے احکامات و طریقہ کار کے تحت ہو نگی جبکہ ابتدائی طور پر کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کی زیرنگرانی رورل اور اربن ایریاز کی حد بندیوں پر کام مکمل کر کے نقشہ جات بنائے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں