گجرات کے 341 اساتذہ کی ترقی کے حوالے سے اجلاس 17 جنوری کو ہوگا

گجرات کے 341 اساتذہ کی ترقی کے  حوالے سے اجلاس 17 جنوری کو ہوگا

لالہ موسیٰ،گلیانہ (نامہ نگار )ضلع گجرات کے 341 اساتذہ کی ترقی کا امکان روشن ہو گیا ، محکمہ تعلیم گجرات کے ذرائع کے مطابق پرائمری سے سیکنڈری لیول تک کے سینکڑوں اساتذہ کی محکمانہ ترقی کیلئے ۔۔۔

درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ، اہل امیدواروں کے ترقی کے کیسز کی منظوری کیلئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی چیئرپرسن ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت 17جنوری کو ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں میٹنگ ہو گی۔علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گجرات یاسین خان بلوچ کی جانب سے ضلع بھر میں اساتذہ اور ملازمین کی پروموشن کے معاملات کیلئے پری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں