اے ڈی سی آر کا عوامی خدمات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف دفاتر کا دورہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)طیب حیات نے انتظامی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کیلئے۔۔۔
این ٹی او برانچ، کاپی برانچ، رجسٹریشن برانچ (سٹی)اور ریکارڈ روم کا اچانک دورہ کیا، سب رجسٹرار سٹی غلام مصطفی انصاری بھی ہمراہ تھے ۔ دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سٹاف کی حاضری، ورک فلو اور تجویز کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عوامی معاملات، نمٹانے کی مدت، ریکارڈ کی دیکھ بھال، اور ہر برانچ کے مجموعی کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔