کامونکے :منی ٹرک کی زد میں آ کر ذہنی معذور شخص جاں بحق

کامونکے :منی ٹرک کی زد میں  آ کر ذہنی معذور شخص جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار منی ٹرک کی زد میں آ کر ذہنی معذور شخص جاں بحق ہو گیا۔ پرانی آبادی کا 35 سالہ ابوبکر رات دربار بھولا پیر کے سامنے جی ٹی روڈ عبور کر رہا تھا کہ منی ٹرک نے کچل دیا۔۔۔

، شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ سٹی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں